اسلام آباد (آئی آر کے نیوز): تحریک تحفظ آئین پاکستان کی قومی کانفرنس میں سیاسی رہنماؤں، وکلا، صحافیوں نے پی ٹی آئی کو مفاہمت کے بجائے مزاحمت کا راستہ اختیار کرنے اور اس کا ساتھ دینے پر اتفاق کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اپوزیشن تحریک تحفظ آئین پاکستان کے تحت قومی کانفرنس کا انعقاد ہوا جس میں سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں، وکلا، صحافیوں، دانش وروں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے شرکت کی۔
سیاسی رہنماؤں نے آئینی ترامیم کو مسترد کیا، پارلیمنٹ کو بے اختیار کرنے کی مذمت کی۔ وکلا نے عدلیہ کو بے حیثیت کرنے اور صحافیوں نے پیکا ایکٹ کے خلاف آواز بلند کی، شرکا نے اسٹیبلشمنٹ کے خلاف مفاہمت کے بجائے مزاحمت کرنے پر اتفاق کیا اور پی ٹی آئی کو مشورہ دیا کہ وہ مفاہمت کے بجائے مزاحمت کی راہ اپنائے ہم ساتھ دیں گے۔
