عمران خان پارٹی فیصلوں کے لیک ہونے پر برہم، سیاسی کمیٹی تحلیل کرنے کا اعلان

 اسلام آباد (آئی آر کے نیوز): پارٹی کے اندر جاری اختلافات اور خفیہ فیصلوں کے منظرِ عام پر آنے کے بعد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان نے کئی ہفتوں کی خاموشی کے بعد پہلی بڑی کارروائی کرتے ہوئے سیاسی کمیٹی کو تحلیل کرنے کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن جماعت کے اندر اختلافات کی وجہ سے پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین عمران خان نے کئی ہفتوں بعد پہلی بڑی تبدیلی کرتے ہوئے پارٹی کی سیاسی کمیٹی ختم کر دی۔

عمران خان کے ایکس اکاؤنٹ سے جاری کیے گئے پیغام میں کہا گیا کہ بڑی کمیٹی کی جگہ ایک چھوٹی کمیٹی بنائی جائے گی اور اس کا پورا اختیار پارٹی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کو دیا گیا ہے۔

جدید تر اس سے پرانی