سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید نے سزا کیخلاف اپیل دائر کردی

 


اسلام آباد (آئی آر کے نیوز): سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید نے ملٹری کورٹ سے ملنے والی سزا کیخلاف اپیل دائر کردی۔

لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کے وکیل میاں علی اشفاق نے تصدیق کی ہے کہ فوجی عدالت کی جانب سے سنائی گئی سزا کے خلاف 27 دسمبر کو اپیل دائر کر دی گئی ہے، تاہم انہوں نے اس کی تفصیلات بتانے سے گریز کیا۔

یاد رہے کہ فیڈرل کورٹ مارشل نے سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کو آفیشل سیکریٹ ایکٹ کی خلاف ورزی، اختیارات کے غلط استعمال اور پاکستان آرمی ایکٹ کی خلاف ورزی پر 14 برس قید کی سزا سنائی تھی۔

جدید تر اس سے پرانی