عمران خان اور بشریٰ بی بی نے توشہ خانہ ٹو کیس کا فیصلہ چیلنج کردیا

 اسلام آباد (آئی آر کے نیوز): بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے توشہ خانہ ٹو کیس کا فیصلہ چیلنج کردیا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں توشہ خانہ ٹو کیس کا فیصلہ چیلنج کرنے کے لیے بانی تحریک انصاف عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی سزا کے خلاف اپیلیں وکیل خالد یوسف چوہدری کے توسط سے دائر کردی گئی ہیں۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے بشریٰ بی بی کی اپیل پر ڈائری نمبر24561 لگادیا جب کہ عمران خان کی اپیل پر ڈائری نمبر24560 لگایا گیا ہے۔

عدالت میں دائراپیل میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ انعام اللہ شاہ جس کو بر طرف کیا جا چکا تھا عدالت نے اس کے بیان پر انحصار کیا ۔ عدالت نے وعدہ معاف گواہ کے بیان پر انحصار کیا جو نہیں کیا جا سکتا تھا ۔ استغاثہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف کیس ثابت کرنے میں ناکام رہی۔

جدید تر اس سے پرانی