اسلام آباد (آئی آر کے نیوز): صدر آصف علی زرداری نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بطور چیف آف ڈیفنس فورسز تعینات کرنے کی وزیراعظم کی جانب سے ارسال کردہ سمری کی منظوری دے دی۔
تفصیلات کے مطابق صدر آصف علی زرداری نے وزیراعظم کی جانب سے پیش کی گئی سمری کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اس وقت چیف آف آرمی اسٹاف ہیں، انہیں بطور چیف آف ڈیفنس فورسز (سی ڈی ایف) پانچ سال کی مدت کے لیے تعینات کیا گیا ہے۔
