پابندی کے باوجود پی ٹی آئی کا جڑواں شہروں میں احتجاج

 اسلام آباد (آئی آر کے نیوز): پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے قید میں موجود بانی چیئرمین عمران خان کی پارٹی رہنماؤں اور اُن کے اہلِ خانہ تک رسائی نہ ہونے پر آج اسلام آباد ہائی کورٹ اور راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے باہر ملاقاتوں پر پابندی کے خلاف احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ہائی کورٹ اور جیل کے باہر اجتماع کرنے کا فیصلہ ایسے وقت میں کیا گیا ہے، جب جڑواں شہروں میں عوامی اجتماعات پر پابندی نافذ ہے۔

وفاقی دارالحکومت کی انتظامیہ نے 18 نومبر کو دو ماہ کے لیے پابندی لگائی تھی، جب کہ راولپنڈی انتظامیہ نے پیر کو 3 روزہ پابندی کا نوٹی فکیشن جاری کیا تھا۔

یہ امر بھی قابلِ ذکر ہے کہ ’پیس فل اسمبلی اینڈ پبلک آرڈر ایکٹ 2024‘ بھی ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کو دارالحکومت میں عوامی اجتماعات کی نگرانی کا اختیار دیتا ہے۔

جدید تر اس سے پرانی