اسلام آباد میں گاڑی کی ٹکر سے 2 لڑکیوں کی ہلاکت، جج کے بیٹے کو متاثرہ فیملیز نے معاف کردیا

 اسلام آباد (آئی آر کے نیوز): وفاقی دارالحکومت میں جج کے بیٹے کی گاڑی کی ٹکر سے دو لڑکیوں کی ہلاکت کے کیس میں متاثرہ فیملی نے ملزم کو معاف کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں جج کے بیٹے کی گاڑی کی ٹکر سے دو بچیوں کی ہلاکت کے کیس کی سماعت میں بڑی پیش رفت ہوئی۔

جج کے بیٹے اور متاثرہ فیملی کے درمیان صلح ہوگئی اور متاثرہ فیملیز نے جج کے بیٹے ابو ذر کو معاف کر دیا۔ 

جوڈیشل مجسٹریٹ شائستہ کنڈی کی عدالت میں متاثرہ فیملی نے بیان دیا جس کے بعد عدالت نے ملزم ابوذر کی ضمانت منظور کر کے اُسے رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

جدید تر اس سے پرانی