اسلام آباد (آئی آر کے نیوز): قومی ایئرلائن کی فروخت کا عمل مکمل ہوگیا ہے، عارف حبیب کنسورشیم نے 135 ارب روپے کی کامیاب بولی لگا کر پی آئی اے کے 75 فیصد حصص خرید لیے۔
تفصیلات کے مطابق نجکاری کمیشن بورڈ کی جانب سے منعقدہ تقریب کا آخری مرحلہ شروع ہوا تو عارف حبیب کنسورشیم نے بولی کی قیمت 121 ارب سے بڑھا کر 135 روپے تک لگائی جس پر گروپ کو پی آئی اے کی خریداری کا اہل قرار دیا گیا۔
بولی کے پہلے مرحلے میں لکی کنسورشیم نے 101.5 ارب روپے جبکہ ایئربلیو نے 26 ارب 50 کروڑ اور عارف حبیب کنسورشیم گروپ نے 115 ارب روپے کی سب سے زیادہ بولی لگائی۔
وقفے کے بعد دوسرا مرحلہ شروع ہوا تو لکی کنسورشیم نے بولی کی قیمت کو بڑھایا اور اسے 101.5 ارب سے 120.25ارب روپے تک لے گیا عارف حبیب کنسورشیم نے 121 ارب روپے کی نئی بولی لگائی۔
وقفے کے بعد دوسرا مرحلہ شروع ہوا تو لکی کنسورشیم نے بولی کی قیمت کو بڑھایا اور اسے 101.5 ارب سے 120.25ارب روپے تک لے گیا عارف حبیب کنسورشیم نے 121 ارب روپے کی نئی بولی لگائی۔
آخری مرحلے میں لکی سمینٹ کنسورشیم نے لکی کنسورشیم نے بولی بڑھا کر 134ارب روپے لگائی تاہم ایک ارب کی کمی کی وجہ سے پی آئی اے کی خریداری کی اہلیت نہ مل سکی۔
قبل ازیں نجکاری کمیشن کے حکام کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کے 75 فیصد شیئرز فروخت کرنے کا پلان ہے، کامیاب بولی دہندہ کو باقی 25 فیصد حصص خریدنے کیلئے 90 دن کی مہلت دی جائے گی۔
انہوں نے بتایا تھا کہ حکومت نےگزشتہ سال پی آئی اے کے 654 ارب روپے کے واجبات اپنے ذمہ لے لئے تھے۔
