سوات: اے این پی رہنما کی گاڑی پر سڑک کنارے نصب بم کاحملہ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

— فوٹو: ڈان نیوز 

سوات (آئی آر کے نیوز): خیبر پختونخوا کے ضلع سوات کے علاقے مٹہ میں سڑک کنارے نصب بم کا دھماکا ہوا ہے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

پولیس کے مطابق بم حملہ اے این پی کے رہنما ممتاز علی خان کی گاڑی پر کیا گیا، دھماکے سے گاڑی کو نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

پولیس کے مطابق ممتاز خان ایک جنازے میں شرکت کے لیےجارہے تھے کہ گھر سے 300 فٹ کے فاصلے پر پہلے سے نصب شدہ بم پھٹ گیا، پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شدپسندوں کی تلاش شروع کردی،واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

جدید تر اس سے پرانی