
اسلام آباد (آئی آر کے نیوز): وزیراعلیٰ کے پی سُہیل آفریدی نے عمران خان سے اسلام آباد ہائیکورٹ کے لارجر بنچ کے حکم کے باوجود ملاقات نہ کرائے جانے پر سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے خلاف توہینِ عدالت کی درخواست دائر کردی۔
عدالتی حکم کی مسلسل خلاف ورزی پر سخت کارروائی کی استدعا کی گئی ہے۔