
اسلام آباد (آئی آر کے نیوز): وفاقی آئینی عدالت کی چاروں صوبوں میں رجسٹریاں قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق آئینی عدالت میں ویڈیو لنک سہولت فراہم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے،
جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے کہ ابھی ٹرانزیشن کے مرحلہ میں ہیں، آئینی عدالت کی صوبوں میں رجسٹریاں قائم کی جائیں گی۔
جسٹس عامر فاروق کے مطابق آئینی عدالت کی پرنسپل سیٹ سے رجسٹریوں میں ویڈیو لنک کی سہولت بھی دی جائے گی۔
وفاقی آئینی عدالت میں سردیوں کی تعطیلات کا اعلان کر دیا
وفاقی آئینی عدالت میں سردیوں کی تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے، تاہم ارجنٹ کیسز کی سماعت چھٹیوں کے دوران بھی ہوگی۔
آئینی عدالت میں سردیوں کی تعطیلات کا نوٹی فیکیشن جاری کردیا گیا. آئینی عدالت 22 دسمبر 2025 سے 4 جنوری 2026 تک تعطیلات ہوگی۔
آئینی عدالت 5 جنوری 2026 کو دوبارہ اوپن ہوگی.تعطیلات کے دوران آئینی عدالت کے دفاتر کھلے رہیں گے.آئینی عدالت تعطیلات کے دوران ارجنٹ و دیگر فکس مقدمات کی سماعت کرے گی۔