لاہور کے الیکشن ٹربیونل نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا الیکشن درست قرار دے دیا

Punjab Chief Minister Maryam Nawaz Sharif addresses a ceremony in Lahore on October 3. — DawnNewsTV

لاہور (آئی آر کے نیوز): لاہور کے الیکشن ٹربیونل نے وزیراعلیٰ مریم نواز کا الیکشن درست قرار دیتے ہوئے مہر شرافت علی کی الیکشن پٹیشن مسترد کر دی، مہر شرافت نے پی پی 159 کے الیکشن کو ٹریبیونل میں چیلنج کیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن ٹربیونل لاہور کے جج جسٹس ریٹائر رانا زاہد محمود نے پی پی 159 سے متعلق مہر شرافت کی انتخابی عذرداری کا 19 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کر دیا۔

الیکشن ٹریبونل نے صوبائی اسمبلی کی نشست پی پی 159 پر مریم نواز کے انتخاب کے خلاف مہر شرافت کی دائر کردہ پٹیشن کو مسترد قرار دیتے ہوئے مریم نواز کا انتخاب درست قرار دے دیا۔

مریم نواز کی جانب سے بیرسٹر اللہ چٹھہ کے دلائل مکمل ہونے کے بعد الیکشن ٹریبونل نے فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

اس سے قبل فروری 2024 میں لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے مریم نواز اور دیگر کی کامیابی کے خلاف دائر درخواستیں مسترد کردی تھیں۔

جن امیدواروں کی کامیابی کے خلاف دائر درخواستیں مسترد کی گئیں ان میں حمزہ شہباز، خواجہ آصف، عطا تارڑ اور عون چوہدری بھی شامل تھے۔

ان درخواستوں میں انتخابی نتائج کو چیلنج کیا گیا تھا،عدالت نے درخواستیں مسترد کرتے ہوئے درخواست گزاروں کو الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے کی ہدایت کی تھی۔

جدید تر اس سے پرانی