بدترین شکست کے بعد بھارتیوں کی نیند حرام، کوچ اور سلیکٹر کو ہٹانے کا مطالبہ

 South Africa’s Tristan Stubbs plays a shot during the fourth day of the second Test cricket match between India and South Africa at the Barsapara Cricket Stadium in Guwahati on November 25, 2025. — AFP

جنوبی افریقا کے ہاتھوں ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش نے بھارتیوں کی نیندیں حرام کردی ہیں  جس کے بعد ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر سمیت چیف سلیکٹر اجیت اگر کار کو  ہٹانے کا مطالبہ سامنے آگیا ہے۔

گوہاٹی ٹیسٹ کی تاریخی کامیابی نے جنوبی افریقی کپتان ٹمبا باووما کو ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں بغیر کوئی میچ ہارے سب سے زیادہ فتوحات حاصل کرنے والا کپتان بنادیا۔

انہوں نے 12 ٹیسٹ میچوں میں 11 فتوحات حاصل کیں اور ایک میچ ڈرا رہا۔ 

بھارت ٹیسٹ کرکٹ کی 100 سالہ تاریخ میں پہلی بار 2024 میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں ہوم گراؤنڈ پر 3-0 سے کلین سوئپ کا شکار ہوا تھا، اب محض ایک سال سے بھی کم عرصے کے وقت میں اسے ہوم سیریز میں جنوبی افریقا کے خلاف 2-0 کی کلین سوئپ کا سامنا کرنا پڑا۔ 

سابق بھارتی بولر وینکٹش پرساد نے گوتم گمبھیر کو دماغی مریض قرار د ےدیا جب کہ روی چندرن ایشون نے کہا کہ جنوبی افریقا کےخلاف یہ خراب ترین بیٹنگ تھی۔

 

جدید تر اس سے پرانی