فواد خان اور ماہرہ خان کی رومانوی فلم ’نیلوفر‘ کا ٹریلر ریلیز

 Mahira, Fawad Khan reunite as Pakistan’s long-delayed ‘Neelofar’ set for Nov. 28 global release

کراچی (آئی آر کے نیوز): شائقین کا طویل انتظار ختم ہوا، فواد خان اور ماہرہ خان کی رومانوی فلم ’نیلوفر‘ کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے۔

نیلوفر‘ 28 نومبر کو سنیما گھروں میں ریلیز ہو رہی ہے، جس میں ملک کی سب سے مقبول آن اسکرین جوڑی ماہرہ خان اور فواد خان مرکزی کرداروں میں نظر آئیں گے، جب کہ بہروز سبزواری، عتیقہ اوڈھو، ثروت گیلانی اور مدیحہ امام جیسے شاندار اداکار بھی فلم کی کاسٹ کا حصہ ہیں۔

فلم کی کہانی اور ہدایتکاری امر رسول نے کی ہے، جب کہ فلم کو اوصاف شارق نے پروڈیوس کیا ہے اور فواد خان اور حسن خالد ایگزیکٹو پروڈیوسرز کے طور پر شامل ہیں۔

https://www.youtube.com/watch?v=Xj18uwvIo8Y 

نیلوفر‘ میں فواد خان ایک لکھاری منصور علی خان کے کردار میں نظر آئیں گے، جب کہ ماہرہ خان بصارت سے محروم مگر روشن شخصیت والی لڑکی نیلوفر کے کردار میں جلوہ گر ہوں گی، جس کی شخصیت اور روحانی کشش کہانی کی اہمیت کو بڑھاتی ہے۔

حال ہی میں فلم کا ٹریلر ریلیز کیا گیا، جس کے کیپشن میں لکھا گیا ہے کہ ایک ایسی ملاقات، جس نے ایک نئی کہانی بنا دی۔

ٹریلر سے ظاہر ہوتا ہے کہ فواد خان کا کردار قدرے مختلف ہے، جیسا کہ وہ ہر کسی میں اتنے مقبول نہیں ہیں یا لوگ انہیں فوراً پسند نہیں کرتے۔

ایک موقع پر ماہرہ خان کا کردار فواد خان سے شکایت کرتا ہے کہ وہ ان کے قریب اس لیے آئے کیونکہ وہ انہیں دیکھ نہیں سکتی تھیں۔

ٹریلر اشارہ دیتا ہے کہ فلم صرف بصارت کے لفظی معنی تک محدود نہیں بلکہ فلسفیانہ اور جذباتی پہلوؤں کو بھی اجاگر کرتی ہے۔

نیلوفر‘ محبت، دل شکستگی اور ذیشان وکی کی دلکش موسیقی کے امتزاج کے ساتھ ایک ایسا رومانس پیش کرتی ہے، جو محض رومانوی نہیں بلکہ محبت کی پاکیزگی، پچھتاوے اور اضطراب کی کہانی بھی بیان کرتی ہے۔

جدید تر اس سے پرانی