جسٹس منصور اور جسٹس اطہر من اللہ کے استعفے؛ اندرونی کہانی سامنے آگئی

 

اسلام آباد (آئی آر کے نیوز): جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ کے استعفوں  کے معاملے کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

ذرائع کے مطابق  گزشتہ شب سپریم کورٹ کے 2 ججز جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ نے بطور جج سپریم کورٹ استعفا دے دیا تھا۔ اس سلسلے میں  جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ نے گزشتہ رات ساتھی ججز سے ان کے چیمبرز میں جاکر الوداعی ملاقاتیں کی تھیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں ججز کو استعفا نہ دینے کا ساتھی ججز نے مشورہ بھی دیا۔ ساتھی ججز آخری وقت تک دونوں ججز (جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ) کو مستعفی نہ ہونے پر قائل کرتے رہے۔

بعد ازاں دونوں ججز نے ساتھی ججز سے ان کے چیمبرز میں ملاقاتیں کرکے استعفا  دیا اور سپریم کورٹ سے روانہ ہو گئے۔

جدید تر اس سے پرانی