27 ویں آئینی ترمیمی بل 7 نومبر کو سینیٹ اجلاس میں پیش کیا جائے گا

 27 ویں آئینی ترمیمی بل 7 نومبر کو سینیٹ اجلاس میں پیش کیا جائے گا

اسلام آباد (آئی آر کے نیوز): 27 ویں آئینی ترمیمی  بل 7 نومبرکو سینیٹ اجلاس میں  پیش کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق سینیٹ اور قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیاں بل کا اجلاس میں جائزہ لیں گی۔

ذرائع کا مزید بتانا ہے کہ  27 ویں آئینی ترمیم کا بل آئندہ ہفتے منظور کیا جائےگا۔

خیال رہے کہ وفاقی حکومت نے 27 ویں آئینی ترمیم کی تیاری  شروع کردی ہے، 27 ویں آئینی ترمیم میں آرٹیکل 243 میں ترمیم ہوگی جس کا مقصد آرمی چیف کو دیے گئے فیلڈ مارشل کے عہدے کو آئین میں شامل کرنا اور اسے تسلیم کرنا ہے۔

مجوزہ ترمیم میں آئینی عدالتوں کا معاملہ بھی شامل ہے، ايگزيکٹو کی مجسٹریل پاور کی ڈسٹرکٹ لیول پر ترسیل بھی مجوزہ ترمیم میں شامل ہوگی، اس کے ساتھ پورے ملک میں ایک ہی نصاب کا ہونا بھی ستائيسویں ترمیم کی تیاری میں زیر غور آنے کا امکان ہے۔

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے کہا ہے کہ آئین میں مجوزہ ترامیم اگر منظور کرلی گئیں تو یہ اٹھارہویں آئینی ترمیم کے خاتمے کے مترادف ہوں گی۔

 

جدید تر اس سے پرانی