عمران خان، بشری بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت یکم اکتوبر تک ملتوی

Imran Bushra booked

اسلام آباد (آئی آر کے نیوز): اسلام آباد اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ ٹو کیس کی ساڑھے 7 گھنٹے طویل سماعت یکم اکتوبر تک ملتوی کر دی، آج سماعت میں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وکیل نے نیب افسر محسن ہارون پر جرح کی، جو آئندہ تاریخ پر بھی جاری رہے گی۔

اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت کی۔

اس موقع پر بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کو جیل سے خصوصی عدالت پیش کیا گیا، بانی کی تینوں بہنیں، کزن قاسم زمان، بشری بی بی کی بھابھی بھی عدالت میں موجود تھیں۔

ملزمان کی جانب سے قوسین فیصل اور سلمان صفدر ایڈووکیٹ عدالت پیش ہوئے جبکہ ایف آئی اے کی پیروی سپیشل پبلک پراسیکیوٹر عمیر مجید ملک نے کی۔

تفصیلات کے مطابق کمرہ عدالت میں بجلی کی سپلائی معطل ہونے کے باعث سماعت یکم اکتوبر تک ملتوی کی گئی۔

آئندہ سماعت پر وکیل صفائی قوسین فیصل مفتی نیب افسر سمیت آخری دونوں گواہان پر اپنی جرح مکمل کریں گے۔

یاد رہے کہ 12 ستمبر 2024 کو توشہ خانہ 2 کیس کی تحقیقات کے لیے ایف آئی اےکی 3 رکنی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) تشکیل دی گئی تھی۔

جدید تر اس سے پرانی