بلاول جب بھی وزیراعظم کی تعریف کرتے ہیں تو پنجاب حکومت کو اعتراض ہوتا ہے، شرجیل میمن

 فائل فوٹو: ڈان نیوز

کراچی (آئی آر کے نیوز): وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کسی صوبائی حکومت سے نہیں بلکہ وفاق سے سیلاب متاثرین کےلیے عالمی امداد کےلیے بات کی، بلاول جب بھی وزیراعظم کی تعریف کرتے ہیں تو پنجاب حکومت کو اعتراض ہوتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے سندھ کے سینیئر وزیر اور وزیراطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا کہ موجودہ صورتِ حال میں کسان کو سہولت دینا لازم ہے، گندم اگانے والوں کو سپورٹ کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وفاق سے اپیل کی ہے کہ آئی ایم ایف سے بات کریں، بلاول بھٹو نے کسی صوبے سے نہیں وفاق سے بات کی، بلاول بھٹو نے وفاق سے کہا کہ سیلاب متاثرین کے لیے بیرونی امداد کی اپیل کی جائے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ حکومت سندھ کسان پیکیج پر 55 ارب روپے سے زائد خرچ کرے گی، کسان پیکیج سے چار لاکھ چار ہزار 480 کسان شامل ہیں، بلاول بھٹو کی پالیسی سے کسان، مزدور اور غریب کو فائدہ ہوگا۔

جدید تر اس سے پرانی