طوفانی بارشیں، پنجاب بھر میں رین ایمرجنسی نافذ

 a drone view shows flooded buildings following heavy rainfall in the region in caoshi town of hengyang hunan province china july 28 2024 china daily photo via reuters

لاہور (آئی آر کے نیوز): پنجاب میں شدید بارشوں اور سیلابی صورتحال کے پیش نظر صوبائی حکومت نے رین ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اس بات کا اعلان سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری پیغام میں کیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ طوفانی بارشوں سے پیدا ہونے والی صورتحال کے باعث پنجاب کے مختلف اضلاع میں ہنگامی اقدامات کیے جا رہے ہیں، اور تمام متعلقہ ادارے الرٹ ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ تمام سرکاری ادارے جذبے اور انتھک محنت کے ساتھ امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔ انتظامیہ کو ہدایت دی گئی ہے کہ سائرن اور اعلانات کے ذریعے عوام کو بروقت خبردار رکھا جائے تاکہ کسی بھی ممکنہ نقصان سے بچا جا سکے۔

انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ حکومتی اداروں سے مکمل تعاون کریں اور جاری کی گئی حفاظتی ہدایات پر سختی سے عمل کریں، کیونکہ عوام کی جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

پنجاب کے متعدد علاقوں میں بارش کے باعث نشیبی علاقے زیرِ آب آ چکے ہیں جبکہ نکاسی آب کے لیے اقدامات تیز کر دیے گئے ہیں۔ امدادی ٹیمیں متحرک اور ضلعی انتظامیہ مسلسل صورتِ حال پر نظر رکھے ہوئے ہے۔

جدید تر اس سے پرانی