چینی کی قیمت میں مزید اضافہ

File Photo: Pixabay 

اسلام آباد (آئی آر کے نیوز): ملک میں مہنگائی کا سلسلہ جاری ہے اور عوام کے لیے چینی کی خریداری مزید مشکل ہو گئی ہے، ایک ہفتے کے دوران چینی 2 روپے 32 پیسے فی کلو مہنگی ہو گئی۔

وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق چینی کی اوسط قیمت 184 روپے 92 پیسے فی کلو تک پہنچ گئی ہے، جبکہ زیادہ سے زیادہ قیمت 196 روپے فی کلو ریکارڈ کی گئی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ہفتے چینی کی اوسط قیمت 182 روپے 60 پیسے فی کلو تھی، یوں صرف ایک ہفتے میں چینی کی قیمت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ گزشتہ سال اسی مدت کے دوران چینی کی اوسط قیمت 144 روپے 72 پیسے فی کلو تھی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ چینی کی قیمتوں میں مسلسل اضافے سے عام شہریوں پر مہنگائی کا دباؤ مزید بڑھتا جا رہا ہے اور حکومت کو قیمتوں کے استحکام کے لیے فوری اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

 

جدید تر اس سے پرانی