لندن (آئی آر کے نیوز): پانچ ٹیسٹ میچز کی سیریز کے لیے انگلینڈ میں موجود بھارتی ٹیم کے ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر نجی وجوہات کی بنا واپس بھارت آ گئے۔
کرک انفو کے مطابق گوتم گمبھیر خاندانی ایمرجنسی کی وجہ سے بدھ کے روز دہلی کے لیے روانہ ہوئے۔
گوتم گمبھیر کی عدم موجودگی میں معاون کوچز ستانشو کوٹک اور ریان ٹین ڈوشیٹے اور بولنگ کوچ مورنی مورکل ٹیم کا چارج سنبھالیں گے۔
واضح رہے انگلینڈ اور بھارت کے درمیان ٹیسٹ سیریز 20 جون سے شروع ہوگی۔