اسلام آباد ہائیکورٹ؛ عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستوں پر آج سماعت نہیں ہوسکے گی

 A man in a blue shirt and vest sits next to a woman in dark black conservative Islamic garb behind a table.

اسلام آباد (آئی آر کے نیوز): اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور  بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستوں پر آج سماعت نہیں ہوسکے گی۔

تفصیلات کے مطابق ڈویژن بینچ کے ایک رکن کے رخصت پر ہونے کے باعث 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا کی خلاف درخواستوں کی سماعت نہیں ہوگی۔ جسٹس محمد آصف کے رخصت پر ہونے کے باعث سماعت نہیں ہوسکے گی۔

بینچ قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف پر مشتمل ہے، ہائیکورٹ  کے ڈویژن بینچ نے سزا معطلی درخواستوں پر سماعت کرنا تھی۔

واضح رہے کہ 190 ملین پاؤنڈز کیس میں الزام لگایا گیا تھا کہ عمران خان اور ان کی اہلیہ نے پی ٹی آئی کے دور حکومت میں برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی (این سی اے) کی جانب سے حکومتِ پاکستان کو بھیجے گئے 50 ارب روپے کو قانونی حیثیت دینے کے عوض بحریہ ٹاؤن لمیٹڈ سے اربوں روپے اور سیکڑوں کنال مالیت کی اراضی حاصل کی۔

یہ کیس القادر یونیورسٹی کے لیے زمین کے مبینہ طور پر غیر قانونی حصول اور تعمیر سے متعلق ہے، جس میں ملک ریاض اور ان کی فیملی کے خلاف منی لانڈرنگ کے کیس میں برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی (این سی اے) کے ذریعے 190 ملین پاؤنڈ کی وصولی میں غیر قانونی فائدہ حاصل کیا گیا۔

عمران خان پر یہ بھی الزام ہے کہ انہوں نے اس حوالے سے طے پانے والے معاہدے سے متعلق حقائق چھپا کر کابینہ کو گمراہ کیا۔

رقم (190 ملین پاؤنڈ) تصفیہ کے معاہدے کے تحت موصول ہوئی تھی اور اسے قومی خزانے میں جمع کیا جانا تھا لیکن اسے بحریہ ٹاؤن کراچی کے 450 ارب روپے کے واجبات کی وصولی میں ایڈجسٹ کیا گیا تھا۔

 

جدید تر اس سے پرانی