مقبول ڈراما "عینک والا جن" دوبارہ ریلیز

 ainakwalajin-popster-670

لاہور (آئی آر کے نیوز): ماضی کے مقبول پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی) کے ڈراما عینک والا جن کو ہائی ڈیفینیشن ویڈیو (ایچ ڈی) فارمیٹ میں دوبارہ یوٹیوب پر ریلیز کردیا گیا۔

عینک والا جن کو ابتدائی طور پر 1993 سے 1996 کے دوران پی ٹی وی لاہور سینٹر سے نشر کیا گیا تھا، جسے بعد ازاں 2005 اور 2008 کے درمیان بھی نشر کیا گیا۔

کوہ قاف کے جنوں، پریوں اور جادوگروں کی کہانیوں پر مبنی اس ڈرامے کی ہدایات حفیظ طاہر نے دی تھیں اور اسے زیب شہزاد نے پروڈیوس کیا تھا۔

ڈراما نہ صرف بچوں کو تفریح فراہم کرتا تھا بلکہ ساتھ ساتھ اصلاح اور اخلاقی درس بھی دیتا تھا۔

اس کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے ڈرامے کا ریمیک بھی بنایا گیا، جسے یوٹیوب پر ریلیز کیا گیا تھا اور اب پی ٹی وی نے پہلے ہی ڈرامے کو ایچ ڈی فارمیٹ میں یوٹیوب پر دوبارہ ریلیز کردیا۔

پی ٹی وی کی جانب سے اپنے یوٹیوب ڈیجیٹل چینل پر ڈرامے کو دوبارہ ریلیز کیا گیا ہے اور اس کی یومیہ ایک قسط ریلیز کی جاتی ہے۔

پی ٹی وی کی جانب سے گزشتہ ماہ مئی کے میں ’عینک والا جن‘ کو ریلیز کرنا شروع کیا گیا۔ ڈرامے کی یوٹیوب پر دوبارہ واپسی پر بچوں سمیت والدین بھی خوش دکھائی دیتے ہیں جو اپنے بچوں کو اپنے بچپن کا ڈراما دیکھتا دیکھ کر خوش ہو رہے ہیں۔

 

جدید تر اس سے پرانی