جنگ میں اسرائیل نے کتنے ایرانی ایٹمی سائنسدانوں کو شہید کیا؟

 A Maxar closeup satellite imagery of the Parchin Military Complex in Iran from November 2022.

تہران (آئی آر کے نیوز): ایران اور اسرائیل کی جنگ میں اسرائیلی حملوں کا ہدف ایرانی ایٹمی سائنسدان بنے۔

ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری 12 روزہ جنگ کے بعد جنگ بندی کا آغاز ہو چکا ہے، تاہم اس دوران اسرائیل نے ایرانی ایٹمی سائنسدانوں کو خصوصی طور پر نشانہ بنایا۔

تفصیلات کے مطابق اسرائیلی حملوں میں اب تک ایران کے 17 ایٹمی سائنسدان شہید ہو چکے ہیں۔ گزشتہ روز شہید ہونے والے ایٹمی ماہر محمد رضا صدیقی اس جنگ میں شہید ہونے والے آخری ایرانی سائنسدان قرار دیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ اسرائیل نے اس جنگ کا مقصد ایران کے ایٹمی پروگرام کو ختم کرنا قرار دیا تھا۔ اسی تناظر میں امریکا نے بھی اسرائیل کا ساتھ دیتے ہوئے ایرانی جوہری تنصیبات پر بی ٹو بمبار طیاروں کے ذریعے تباہ کن بم برسائے۔

 

اسرائیلی کارروائیوں اور امریکی حمایت سے ایران کے جوہری منصوبے کو شدید نقصان پہنچنے کا اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

جدید تر اس سے پرانی