تہران (آئی آر کے نیوز): ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی میں اضافے اور امریکی صدر کی جانب سے ہر کسی کو تہران چھوڑنے کے انتباہ کے بعد جنوبی کوریا نے اپنے شہریوں کو فوری ایران چھوڑنے کی ہدایت کردی۔
خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق جنوبی کوریا کی وزارت خارجہ نے منگل کو ایران کے لیے سفری انتباہ میں توسیع کرتے ہوئے اپنے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ فوری طور پر ملک چھوڑ دیں۔
جنوبی کوریا کی وزارت خارجہ نے انتباہ میں کہا ہے کہ جنوبی کوریا کے تمام شہریوں کو ایران کے تمام علاقوں سے جلد از جلد نکلنے کی ہدایت کی جاتی ہے۔
اس سے قبل چین نے اپنے تمام شہریوں کو اردن کی سرحد کے ذریعے فوری اسرائیل سے نکلنے کی ہدایت جاری کی تھی۔