اسلام آباد (آئی آر کے نیوز): مسلم لیگ ن کے اہم رہنما کی پی ٹی آئی میں شمولیت کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کی ویب سائٹ پر ذرائع سے شائع ہونے والی خبر کے مطابق سابق گورنر اور مسلم لیگ ن کے سربراہ نواز شریف کے سابق ترجمان زبیر عمر کی پی ٹی آئی میں شمولیت کا امکان ہے۔ زبیر عمر کی پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت سے متعلق پی ٹی آئی پیٹرن ان چیف سے مشاورت مکمل کر لی گئی ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کی سینئر قیادت نے تصدیق کی ہے کہ اس سلسلے میں پیٹرن انچیف عمران خان نے گرین سگنل دے دیا ہے۔ زبیر عمر کو عید کے بعد باقاعدہ طور پر پی ٹی آئی کا حصہ بنائے جانے کا امکان ہے۔