میرا جسم میری مرضی کا نعرہ فحاشی یا بغاوت کا اعلان نہیں: میرا سیٹھی

Mira Sethi wants to know why our definition of masculinity starts and ends with a woman's clothing

لاہور (آئی آر کے نیوز): پاکستانی اداکارہ و مصنفہ میرا سیٹھی نے پاکستان میں سب سے زیادہ متنازع اور موضوعِ بحث رہنے والے نعرے 'میرا جسم میری مرضی' کے حوالے سے اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔

میرا سیٹھی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو کلپ شیئر کیا جس میں ان کا کہنا ہے کہ  میرا جسم میری مرضی کا نعرہ فحاشی یا بغاوت کا اعلان نہیں بلکہ خود مختاری کا مطالبہ ہے۔

 

https://www.instagram.com/mira.sethi/?utm_source=ig_embed&ig_rid=7f40070d-5c90-4ef3-8eda-3a6f76fde292 

 

انھوں نے کہا کہ اس کا مطلب یہ ہے کہ چاہے شادی ہو، زچگی ہو یا ذاتی تحفظ، اس سے متعلق فیصلے کا حق عورت کا ہونا چاہیے۔

اس کے علاوہ ویڈیو میں اداکارہ میرا سیٹھی نے حال ہی میں قتل کی جانے والی ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے افسوسناک واقعے کو ایک مثال کے طور پر پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرد کو خواتین کی 'نا' کو سمجھنے اور برداشت کرنے کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ عورتوں کے حقوق کے لیے ہونے والے مارچ میں ہمیں 'میرا جسم میری مرضی' کا سلوگن دیکھنے سمیت سننے کو بھی ملتا ہے، جس کی کئی لوگ حمایت تو کئی مخالفت کرتے نظر آتے ہیں۔

 

 

جدید تر اس سے پرانی