عید کے 3 دنوں میں خیبرپختونخوا کے سیاحتی مقامات پر 6 لاکھ 50 ہزار سے زائد سیاحوں کی آمد

 gif;base64,R0lGODlhAQABAAAAACH5BAEKAAEALAAAAAABAAEAAAICTAEAOw==

اسلام آباد (آئی آر کے نیوز): عیدالاضحیٰ پرخیبرپختونخوا کے سیاحتی مقامات پر سیاحوں کے ڈیرے، 3 دن میں 6 لاکھ 52 ہزار سے زائد سیاحوں نے تفریحی مقامات کا رخ کیا۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان ٹوور ازم اتھارٹی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ عیدالاضحیٰ کے 3 دنوں میں 6 لاکھ 52 ہزار سے زائد سیاحوں نے خیبرپختونخوا کے سیاحتی مقامات کا رخ کیا، گلیات میں ایک لاکھ 77 ہزار، ناران کاغان میں ایک لاکھ 68 ہزار سیاح تفریح کے لیے پہنچے۔

ترجمان کے مطابق مالم جبہ میں ایک لاکھ 60 ہزار، اپر دیر میں 85 ہزار سیاح آئے۔

ڈائریکٹر جنرل ٹوورازم اتھارٹی حبیب اللہ عارف کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی ہدایات پر سیاحوں کو ہر ممکن سہولتیں فراہم کی گئیں، ٹورازم پولیس کے جوانوں نے عیدالاضحی پر بہترین طریقے سے سیاحوں کی مدد کی۔

حبیب اللہ عارف کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضم شدہ اضلاع میں بھی کثیر تعداد میں سیاح آئے، سیاحوں کو ہر ممکن سہولت کی فراہمی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

واضح رہے کہ 24 مئی 2025 کو وادی کاغان کے شہر ناران کو گلگت بلتستان کے چلاس سے ملانے والے بابوسر روڈ کو 7 ماہ بعد ٹریفک کے لیے دوبارہ کھول دیا گیا تھا۔

 

جدید تر اس سے پرانی