کراچی میں یکم جون سے اب تک 19 زلزلے؛ خوف و ہراس

 The earthquake was 5.6 on the Richter scale with a depth of 40km. — File

کراچی (آئی آر کے نیوز): شہر قائد میں یکم جون سے اب تک 19 زلزلے آئے، جس میں سب سے زیادہ شدت کا زلزلہ 3.6 ریکارڈ کیا گیا۔

ارلی سونامی وارننگ سیل کراچی نے زلزلوں کے حوالے سے اعداد و شمار جاری کر دیے۔

اعداد و شمار کے مطابق سب سے زیادہ شدت کا زلزلہ 3.6 ریکارڈ کیا گیا جس کی گہرائی 10 کلو میٹر تھی جبکہ شہر میں سب سے کم شدت کا زلزلہ 2.1 ریکارڈ کیا گیا۔

زلزلے کے 11 جھٹکے ضلع ملیر میں ریکارڈ ہوئے جبکہ دیگر زلزلے کے جھٹکے کورنگی کے جنوب مغربی  حصے اور ڈی ایچ اے کے شمال مشرقی حصے میں محسوس کیے گئے۔

ارلی سونامی وارننگ سیل کا کہنا ہے کہ اس تعداد میں زلزلے آنے سے متعلق کراچی کی تاریخ میں اسکی کوئی مثال نہیں ملتی، یہ غیر معمولی ہے۔

شہر میں مسلسل زلزلوں کے جھٹکوں کے باعث شہریوں میں بھی خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

 

جدید تر اس سے پرانی