11 افراد ہلاک؛ کوہلی وکٹری پریڈ نہ رکوانے پر تنقید کی زد میں

 Bengaluru, Jun 04 (ANI): A number of shoes and slippers lying outside Chinnaswamy Stadium after a stampede during Royal Challengers Bangalore (RCB)'s victory celebrations, in Bengaluru on Wednesday. 11 people died and 33 injured in the stampede. (ANI Photo)

انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں رائل چیلنجرز بنگلورو کی اسٹیڈیم کے باہر وکٹری پریڈ نہ رکوانے پر ویرات کوہلی جیت کے اگلے ہی روز تنقید کی زد میں آگئے۔

گزشتہ روز رائل چیلنجرز بنگلور فتح کا جشن منانے ہزاروں مداح چِنّاسوامی اسٹیڈیم پہنچے تھے، جہاں بھگڈر کے باعث کم ازکم 11 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 50 سے زائد زخمی ہوئے۔

18 سال بعد آئی پی ایل ٹائٹل جیتنے والی فرنچائز نے وکٹری پریڈ رکھنے کا اعلان کیا تھا، جس میں ٹیم کے کپتان سمیت کھلاڑیوں اور سپورٹ اسٹاف نے شرکت کی تاہم اس دوران پھگڈر مچنے سے ہلاکتیں ہوئیں۔

وکٹری پریڈ مکمل ہونے کے بعد ویرات کوہلی نے سوشل میڈیا کے ذریعے مرنے والوں سے تعزیت کا اظہار کیا، جس پر مداح بھڑک اُٹھے اور انہیں وکٹری پریڈ جاری رکھنے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

سابق بھارتی کرکٹر اتل وسان نے بھی ویرات کوہلی کو وکٹری پریڈ جاری رکھوانے پر شدید ٹرول کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ کوہلی کو سانحے کا معلوم ہونے کے باوجود تقریب نہیں روکا، مجھے یقین نہیں آرہا تھا کہ اسٹیڈیم کے باہر لوگ مر رہے ہیں اور اندر مبارکباد دی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ فرنچائز انتظامیہ اور سیاستدانوں کو المناک واقعہ کا علم تھا لیکن یہ کیسے ممکن ہے کوہلی کو نہیں پتہ تھا۔

اتل وسان نے کہا کہ سیاستدان بے رحم ہوسکتے ہیں اور اسی طرح کارپوریٹ سیکٹر بھی! انہیں کوئی پرواہ نہیں ہوتی ہے کیونکہ انہیں بیلنس شیٹ اور ریونیو دکھتا ہے۔

 

جدید تر اس سے پرانی