اسلام آباد (آئی آر کے نیوز): اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان نے قومی ایجنڈا تیار کر لیا جس میں شامل تمام جماعتوں نے اتفاق رائے کیا ہے۔
میڈیا ذرائع کے مطابق قومی ایجنڈے میں ملک کو درپیش مسائل سے متعلق نشاندہی کی گئی ہے۔
قومی ایجنڈے کی تیاری کے لیے محمود خان اچکزئی کے ہمراہ اپوزیشن اتحاد کی جماعتوں نے کام کیا۔ ایجنڈے کے لیے سردار اختر مینگل، علامہ ناصر عباس اور صاحبزادہ حامد رضا نے مشاورت کی۔
ترجمان اپوزیشن اتحاد اخوانزادہ حسین یوسفزئی کے مطابق قومی ایجنڈے میں ملکی صورتحال کے حل کے لیے اپوزیشن نے لائحہ عمل دیا ہے، ایجنڈے کو کل باضابطہ طور پر عوام کے سامنے رکھیں گے۔
محمود خان اچکزئی اپوزیشن قیادت کے ہمراہ آج ایجنڈے پر کانفرنس کریں گے۔