اسلام آباد (آئی آر کے نیوز): پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعہ کو وزیردفاع خواجہ آصف کی زیرصدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں مشاورتی اجلاس ہوا جس میں وزیرقانون اعظم نذیرتارڑ، وزیرپارلیمانی امور طارق فضل چوہدری ، وزیرمملکت بیرسٹر عقیل شریک ہوئے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں ملکی صورتحال اور قومی اسمبلی میں بھارت کے خلاف مذمتی قرارداد لانے اور اس کے مسودے پر بھی مشاورت ہوئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں پارلیمنٹ کا اجلاس بلانے پر بھی غور کیا گیا جس کے بعد قومی اسمبلی کا اجلاس5 مئی کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں قومی سلامتی سےمتعلق امور پر قومی اتفاق رائے پیدا کرنے اور اپوزیشن سے بات چیت پر بھی مشاورت کی گئی۔