پاک فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارت کی بلااشتعال فائرنگ کا منہ توڑ جواب دے دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت نے گزشتہ رات لائن آف کنٹرول پر متعدد مقامات پر پاکستانی پوسٹوں پر بِلا اشتعال فائرنگ کی، پاک فوج نے بھارتی فوج کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا، جس کے بعد دشمن کی گنیں خاموش ہوگئیں۔
ذرائع کے مطابق بھارت نے لائن آف کنٹرول پر نکیال، کھوئی رٹا، شاردا، کیل، نیلم اور حاجی پیر سیکٹرز میں بلا اشتعال فائرنگ کی، پاکستان کی فوج نے ان سیکٹرز میں دشمن کی بلا اشتعال فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج دشمن کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے ہر وقت تیار اور پُر عزم ہیں۔