حکومت پاکستان کا بڑا اقدام؛ پاکستان میں آئی پی ایل کی لائیو اسٹریمنگ پر پابندی لگادی

 

حکومت نے پاکستان میں مقامی  پلیٹ فارمز پر انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی آن لائن سٹریمنگ پر پابندی عائد کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان کی جانب سےیہ فیصلہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر کے پہلگام میں حملے کے بعد پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی آن لائن سٹریمنگ پر پابندی کے ردعمل میں کیا گیا ہے۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی مقبول ترین کرکٹ فرنچائز لاہور قلندرز کے فیس بک اور انسٹاگرام پیجز بھارت میں ناظرین کے لیے بند کر دیے گئے ہیں۔

فرنچائز کے ترجمان کے مطابق بھارت میں صارفین کو لاہور قلندرز کے سوشل میڈیا پیجز تک رسائی حاصل نہیں رہی۔

ترجمان نے بتایا کہ بھارت میں ناظرین کو ایک پیغام موصول ہو رہا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ آپ کے پیجز بھارت میں دستیاب نہیں۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی جانب سے اس پابندی کی کوئی واضح وجہ تاحال سامنے نہیں آئی۔

انسٹاگرام کی طرف سے فراہم کردہ ابتدائی معلومات کے مطابق یہ پابندی بھارت میں اطلاعات و ٹیکنالوجی سے متعلق مقامی قانون کے تحت عائد کی گئی ہے۔

ایک حکومتی  نوٹیفکیشن کے مطابق  یہ پابندی جمعہ کی رات کو عائد کی گئی ہے اور ان تمام پلیٹ فارمز پر لاگو ہوگی جو پہلے پاکستان میں آئی پی ایل کے میچز دکھا رہے تھے۔

اس سے قبل  بھارت نے  کئی معروف پاکستانی کرکٹرز کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو بلاک کیا تھا۔اس پابندی کی کوئی باضابطہ ہدایت نہیں کی گئی تاہم  ایکس کے  بھارتی صارفین نے رپورٹ کیا کہ وہ اب بابر اعظم، شاہین آفریدی اور حارث رؤف جیسے پاکستانی ستاروں کے پروفائلز تک رسائی حاصل نہیں کر پارہے ہیں۔

 


جدید تر اس سے پرانی