بنگلادیشی بورڈ اپنے کھلاڑیوں کو پاکستان کے دورے پر بھیجنے سے متعلق کشمکش کا شکار

 Bangladesh struck early in the chase, getting rid of Ahsan Ali

اسلام آباد (آئی آر کے نیوز): بنگلادیشی ٹیم کا دورہ پاکستان ایک مرتبہ پھر غیر یقینی کا شکار ہوگیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے تاحال اپنے کھلاڑیوں کو پاکستان بھیجنے سے متعلق تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا۔

بنگلادیشی بورڈ اپنے کھلاڑیوں کو پاکستان کے دورے پر بھیجنے سے متعلق کشمکش کا شکار ہے۔

بنگلادیش کرکٹ ٹیم کو 21 مئی کو شیڈول کے مطابق پاکستان آنا تھا لیکن اب پاکستان آنا حتمی نہیں ہے، پاک بھارت کشیدگی کے باعث پی ایس ایل کا شیڈول متاثر ہوا جس کے باعث دورے کو آگے بڑھادیا گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے دورے سے متعلق بنگلادیش بورڈ کو آپشن پیش کیے تھے جس پر بی سی بی کا کوئی جواب نہیں آیا۔

خیال رہےکہ بنگلادیش اور پاکستان کے درمیان5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز شیڈولڈ ہے، سیریز کیلئے 25 مئی سے 3 جون تک شیڈول کا اعلان کیا گیا تھا۔

پی سی بی کی جانب سے سیریز 27 مئی سے 5 جون تک کرانے کی تجویز دی گئی ہے۔ 

سیریز کا پہلا میچ فیصل آباد کے بجائے اب لاہور میں کرانےکا آپشن بھی زیر غور ہے، لاجسٹک مسائل کی وجہ سے لاہور میں پہلا میچ کرانے کے آپشن پر غور کیا جارہا ہے۔

جدید تر اس سے پرانی