کراچی (آئی آر کے نیوز): اداکارہ یشما گل اور ان کی بہترین دوست ہانیہ عامر کی جانب سے ایک دوسرے کو انگوٹھیاں پہنانے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد دونوں کو تنقید کا سامنا ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی مختصر ویڈیو میں دونوں کو کسی جیولری شاپ پر دیکھا جا سکتا ہے، جہاں دونوں نے ایک دوسرے کو انگوٹھیاں پہنائیں۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پہلے ہانیہ عامر نے اپنی سہیلی کو یشما گل کو انگوٹھی پہنائی، جس کے بعد انہیں بھی دوست نے انگوٹھی پہنائی۔
اندازہ ہوتا ہے کہ ممکنہ طور پر مذکورہ ویڈیو کسی پروموشنل ایونٹ کی ہوگی اور اسے تشہیری مہم کے حوالے سے وائرل کیا گیا ہوگا، تاہم اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔
بعض افراد کا خیال تھا کہ دونوں نے ایک دوسرے کو ہیروں کی انگوٹھیوں کا تحفہ دیا، دونوں کے درمیان بہترین دوستی اور پیار ہے۔
تاہم کچھ سوشل میڈیا صارفین نے دونوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے ان پر نئی نسل میں بے راہ روی پھیلانے کا الزام بھی عائد کیا۔
زیادہ تر خواتین نے دونوں کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور لکھا کہ دونوں کی حرکتوں کی وجہ سے دوسرے لوگ شرمسار ہوکر مرنے جیسے ہوجاتے ہیں لیکن انہیں کوئی فرق نہیں پڑتا۔