‏چیئرمین پی ٹی آئی نے اسپیکر اور وزیراعظم کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد لانے کی خبروں کی تردید کردی

 Gohar Ali Khan

اسلام آباد (آئی آر کے نیوز): چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف بیرسٹر گوہرعلی خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا فی الحال کسی کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا کوئی ارادہ نہیں، اسپیکر اور وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل خبریں زیرِ گردش تھیں کہ پاکستان تحریک انصاف نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن اتحاد کے ساتھ مل کر وزیر اعظم شہباز شریف اور اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے  پر غور شروع کر دیا۔

میڈیا ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی سے وکلا اور ان کی بہنوں نے ملاقات میں اسپیکر قومی اسمبلی کے خلاف عدم اعتماد کی بات کی، بانی کو اپوزیشن اتحاد اور محمود خان اچکزئی کے اسپیکر کے خلاف عدم اعتماد کے مؤقف سے آگاہ کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے ملاقات میں اسپیکر قومی اسمبلی کے خلاف عدم اعتماد کے معاملے کو آگے بڑھانے کا پلان بنانے کا حکم دیا، بانی نے پی ٹی آئی قیادت اور اپوزیشن اتحاد کو فیصلے پر عملدرآمد کا اختیار دیا۔

پارٹی ذرائع کا بتانا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا موجودہ حکومت کو پارلیمنٹ کے باہر اور اندر ٹف ٹائم دیں۔

اس حوالے سے پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کا کہنا ہے کہ اسپیکر اور وزیراعظم دونوں کے خلاف عدم اعتماد کا سوچ رہے ہیں، پاک بھارت کشیدگی کی وجہ سے عدم اعتماد کا معاملہ وقتی طور پر روکا ہے، اگر عدم اعتماد لائیں تو سمجھا جائے گا کہ جنگ میں بھی سیاست کر رہے ہیں۔

اسد قیصر کا کہنا ہے کہ اسپیکر اور وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا آپشن زیرغور ہے، اسپیکر اور وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا آپشن وقت پر استعمال کریں گے۔

 

جدید تر اس سے پرانی