پاکستان نے بھارت کو سخت جواب دیتے ہوئے اہم بھارتی ویب سائٹس اور چینلز بلاک کر دیئے

about-image

اسلام آباد (آئی آر کے نیوز): پاکستان نے بھارت کو سخت جواب دیتے ہوئے اہم بھارتی ویب سائٹس اور چینلز بلاک کر دیئے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے بھارت کے خلاف بھرپور جوابی کارروائی کی ہے۔ گزشتہ روز پاکستان نے بھارتی ویب سائٹس اور یو آر ایلز کو  بلاک کیا اور آج پاکستان نے بھارت کے اہم ٹی وی چینلز کو بھی اپنے انٹرنیشنل پلیٹ فارمز سے بلاک کر دیا۔

پاکستان نے اس کارروائی کے ذریعے بھارت کو نہ صرف ہر سطح پر منہ توڑ جواب دیا بلکہ سود سمیت اپنی تمام تر وصولی بھی کرلی۔ بھارت کے اہم میڈیا، ویب سائٹس اور ٹی وی چینلز پاکستان کی طرف سے بلاک کر دیے گئے ہیں اور ان کے آپریشنز پاکستانی حدود میں متاثر ہو چکے ہیں۔

پاکستان کی اس کارروائی سے یہ ثابت ہو گیا کہ پاکستان کسی بھی سطح پر بھارت کی کوئی بھی ناپاک کوشش کامیاب ہونے نہیں دے گا۔ اس کے علاوہ مزید ویڈیوز اور چینلز بھی بند ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے جس سے بھارت کے میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز بھی پاکستان میں بلاک ہو سکتے ہیں۔

جن بھارتی چینلز کو پاکستان میں بلاک کیا گیا ہے ان کی فہرست درج ذیل ہے۔

1

ABN Telugu

youtube.com/@abntelugutv

 

2

CNN-News18

youtube.com/@cnnnews18

 

3

DD News

youtube.com/@DDnews

 

4

IndiaTV

youtube.com/@IndiaTV

 

5

News18 India

youtube.com/@news18india

 

6

Republic World

youtube.com/@RepublicWorld

 

7

TIMES NOW

youtube.com/@TimesNow

 

8

TIMES NOW Navbharat

youtube.com/@timesnownavbh

 

9

WION

youtube.com/@WION

 

10

Zee News

youtube.com/@ZeeNews

 

11

Republic Bharat

youtube.com/@RepublicBharat

 

 

جدید تر اس سے پرانی