خلیل الرّحمان قمر ایک مرتبہ پھر عدالت پہنچ گئے

 Writer-director Khalilur-Rehman Qamar had used abusive language against activist Marvi Sirmed during a March 4 talk show. — File

لاہور (آئی آر کے نیوز): معروف مصنف و ڈرامہ نگار خلیل الرّحمان قمر نے ہنی ٹریپ اور اغوا کیس میں آمنہ عروج و دیگر کے خلاف ہائیکورٹ میں اپیل دائر کردی۔

رپورٹ کے مطابق خلیل الرّحمان قمر نے ملزمہ آمنہ عروج سمیت دیگر کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں اپیل دائر کر دی ہے۔ اپیل مدثر چوہدری ایڈووکیٹ کے توسط سے جمع کرائی گئی۔

خلیل الرّحمان قمر نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزمان پولیس کے سامنے جرم کا اعتراف کرچکے ہیں، اس کے باوجود ٹرائل کورٹ نے حقائق کا درست جائزہ نہیں لیا۔

اپیل میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ ملزمان کو قانون کے مطابق سزا دی جائے اور ٹرائل کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دے کر اپیل منظور کی جائے۔

 

جدید تر اس سے پرانی