پی ایس ایل 10: غیر ملکی کھلاڑیوں کا دوبارہ ٹیموں کو جوائن کرنے کا سلسلہ جاری

 — فوٹو: پی ایس ایل

اسلام آباد (آئی آر کے نیوز): پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دسویں ایڈیشن کے بقیہ میچز کے لیے غیر ملکی کھلاڑیوں کا دوبارہ ٹیموں کو جوائن کرنے کا سلسلہ جاری ہے، انگلینڈ کے الیکس ہیلز اور جنوبی افریقہ کے راسی وین ڈر ڈوسن نے بھی پاکستان آنے کی حامی بھرلی۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقی بیٹر رسی وین ڈر ڈیوسن نے بھی اپنی دستیابی ظاہر کردی اور ان سے قبل انگلش بیٹر ایلکس ہیلز نے بھی پی ایس ایل 10 کے بقیہ میچز کے لیے اپنی دستیابی ظاہر کی تھی۔

انگلینڈ کے جارحانہ بیٹسمین ایلکس ہیلز اسلام آباد یونائٹیڈ کا دوبارہ حصہ بن گئے، وہ پہلے بھی اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کرچکے ہیں جب کہ جنوبی افریقی بیٹر بھی اسلام آباد کی ٹیم میں شامل ہیں۔

ترجمان اسلام آباد یونائیٹڈ کا کہنا ہےکہ ہم بہت پرجوش ہیں کہ راسی وین ڈر ڈیوسن ٹیم کو جوائن کررہے ہیں، مینجمنٹ دونوں کھلاڑیوں کو پی ایس ایل میں خوش آمدید کہتی ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں الیکس ہیلز کا کہنا تھا کہ ذاتی مصروفیات کی وجہ سے پی ایس ایل کے ابتدائی میچز میں شرکت نہیں کرسکا تھا لیکن بقیہ میچز کے لیے پاکستان آؤں گا۔

اس سے قبل، ڈیوڈ وارنر ، بین میک ڈرموٹ، جیمز ونس، سکندر رضا، لیوک ووڈ ، ٹام کوہلر کیڈ مور، میکس برائنٹ، نجیب اللہ زدران، کوشل مینڈس بھی پی ایس ایل کے بقیہ میچز کے لیے پاکستان آنے کی حامی بھرچکے ہیں۔

 

جدید تر اس سے پرانی