گلوکار سلمان احمد کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

معروف گلوکار سلمان احمد کے خلاف سوشل میڈیا قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق گلوکار سلمان احمد کیخلاف سوشل میڈیا پر قومی سلامتی کے اداروں اور ریاست کے خلاف پروپیگنڈا کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔ 

پولیس کے مطابق مقدمہ پولیس کی مدعیت میں ڈیفنس اے میں درج کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ایف آئی آر کے مطابق سلمان احمد نے سوشل میڈیا پر نفرت انگیز پوسٹ وائرل کیا۔ ایف آئی آر میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ سلمان احمد کی پوسٹ ڈیوٹی پر تعینات پولیس آفیسر نے بذات خود دیکھی ہے۔

 


جدید تر اس سے پرانی