پاکستان ریلوے کے80 ملازمین کو نوکریوں سے فارغ کر دیا گیا

 Federal Railways Minister Hanif Abbasi announced completing new rail links on Friday. These projects connect regions and enhance transport efficiency

اسلام آباد (آئی آر کے نیوز): پاکستان ریلوے کے ذیلی ادارے شعبہ پراکس سے 80 ملازمین کو نوکریوں سے فارغ کر دیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فارغ کیے جانے والے ملازمین میں  ڈپٹی ڈائریکٹر کمرشل، سپروائزر بکنگ آفس، بکنگ کلرک اور نائب قاصد ہیں۔

ان کے علاوہ ڈرائیور، اسسٹنٹ ریزرویشن کلرک، جونیئر کلرک، کمپیوٹر ٹیکنیکل سمیت دیگر کیٹیگری کے ملازم شامل ہیں۔

فارغ ہونے والوں ملازمین میں زیادہ تر تعداد بکنگ کلرکس کی ہے جس میں  خواتین کی بھی بڑی تعداد شامل ہے۔

ذرائع نے کہا کہ نوکریوں سے فارغ کیے جانے والے بیشتر ملازمین کئی سالوں سے  پراکس میں  کام کر رہے تھے، ملازمین کی بڑی تعداد نوکریوں سے فارغ ہونے سے دیگر ملازمین میں  مایوسی پیدا ہو گئی ہے۔

نوکریوں سے فارغ ہونے والے ملازمین کا تعلق لاہور۔راولپنڈی  اور کراچی سے ہے، ملازمین کا کہنا تھا کہ ہمیں   وٹس دیئے بغیر اچانک نوکریوں سے فارغ کر کے بیروز گار کر دیا گیا۔

 

جدید تر اس سے پرانی