صنم جاوید اور ان کے شوہر کو پولیس نے حراست میں لے لیا

 Sanam Javed’s nomination papers rejected

لاہور (آئی آر کے نیوز): پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی کارکن صنم جاوید اور ان کے شوہر کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے دونوں میاں بیوی کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل  کر دیا، کوٹ لکھپت جیل کے قریب سے صنم جاوید اور اس کے شوہر پروفیسر عتیق کو حراست میں لیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پولیس کی بھاری نفری نے دونوں میاں بیوی کو حراست میں لیا اور اپنے ہمراہ لے کر روانہ ہوگئی۔

اہلخانہ نے تصدیق کی کہ صنم جاوید کے ساتھ ان کے شوہر عتیق ریاض کو بھی حراست میں لیا گیا۔

صنم جاوید 9 مئی کیسز کی جیل میں جاری عدالتی سماعت کے بعد کوٹ لکھپت جیل سے باہر نکلی تھیں۔

 

جدید تر اس سے پرانی