پہلگام حملہ: پی ایس ایل کی براڈ کاسٹ کمپنی میں شامل بھارتی عملے کو واپس بھیج دیاگیا

پاکستان سپر لیگ کی براڈ کاسٹ کمپنی میں شامل بھارتی عملے کو واپس بھیج دیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس کا بتانا ہے کہ براڈ کاسٹ کمپنی کے 23 بھارتی شہریوں کو بھارت روانہ کر دیا گیا ہے۔

میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ براڈ کاسٹ کمپنی کے ارکان کو واہگہ بارڈر کے راستے بھارت بھجوایا گیا۔

حکومت کی جانب سے بھارتی شہریوں کو فوری پاکستان چھوڑنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

خیال رہے کہ 2 روز قبل مقبوضہ کشمیر کے ضلع پہلگام کے سیاحتی مقام پر فائرنگ کے واقعے میں 26 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

یاد رہے کہ پہلگام میں حملے کے بعد بی سی سی آئی کے نائب صدر راجیو شکلا نے دو طرفہ کرکٹ میں ہندوستان کے ساتھ پاکستان کا سامنا کرنے پر اپنا فیصلہ سنایا تھا ، راجیو شکلا نے کہا ہم آئندہ مستقبل میں ہونے والی کسی دو طرفہ سیریز میں پاکستان کے ساتھ نہیں کھیلیں گے۔

 


جدید تر اس سے پرانی