اسلام آباد (آئی آر کے نیوز): پاک بھارت کشیدگی کے باعث مختلف ائیرپورٹس سے اسکردو اور گلگت کے لیے قومی ائیر لائن کی آج کی تمام 10 پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔
ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق کراچی اسکردو پی کے 455، 456، لاہور اسکردو پی کے 453، 454، اسلام آباد سے اسکردو پی کے 451، 452 بھی منسوخ کر دی گئی۔
ائیرپورٹ حکام کے مطابق اسلام آباد گلگت کی 4 پروازیں پی کے 401، 402، 403، 404 منسوخ کردی گئیں جبکہ اسلام آباد سے نجی ائیر کی اسکردو کی 2 پروازیں پی اے 451، 252 تاخیر سے آپریٹ کی گئیں۔
ذرائع کے مطابق سکیورٹی وجوہات کی بنا پر پروازوں کو منسوخ کیا گیا ہے۔