حکومت کا پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے آئی ایم ایف کے وفد کی مصروفیات کو منظر عام پرنہ لانےکا فیصلہ

IMF and Pakistan

اسلام آباد (آئی آر کے نیوز): حکومت نے پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے وفد کی مصروفیات کو منظر عام پرنہ لانےکا فیصلہ کیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل "جیو نیوز" میں شائع ہونے والی رپورٹ میں ذرائع وزارت خزانہ کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ آئی ایم ایف وفد کا کوئی تحریری شیڈول بھی نہ جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف وفد کی ملاقاتوں کی اطلاعات متعلقہ محکمے کوفون پر ہی دی جائے گی۔

یاد رہے کہ آئی ایم ایف کا وفد گزشتہ روز پاکستان پہنچا تھا، وفد گڈ گورننس اور کرپشن کے تخلیصی جائزے کے لیے پاکستانی حکام سے بات چیت کرے گا۔

 

جدید تر اس سے پرانی