وزیراعظم شہباز شریف دو روزہ دورے پر بیلاروس روانہ

 Prime Minister Shehbaz Sharif boarding a plane. — APP/File

اسلام آباد (آئی آر کے نیوز): وزیراعظم شہباز شریف دو روزہ دورے پر بیلاروس روانہ ہوگئے، وزیراعظم شہباز شریف بیلاروس کے صدر کی دعوت پر سرکاری دورہ کررہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہیں۔

واضح رہےکہ بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشنکو گزشتہ برس نومبر میں 3 روزہ سرکاری دورے پرپاکستان پہنچے تھے جبکہ بیلا روس کے وزرا اور کاروباری شخصیات پر مشتمل 68 رکنی وفد بھی پاکستان آیا تھا۔

اس موقع پر پاکستان-بیلاروس بزنس فورم کے دوران دونوں ملکوں میں تجارت کے فروغ کے لیے بزنس ٹو بزنس 8 مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط کیے گئے تھے۔

 

جدید تر اس سے پرانی