پشاور زلمی نے جنت مرزا کو اپنا آفیشل سوشل میڈیا ایمبیسیڈر مقرر کردیا


پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی معروف فرنچائز پشاور زلمی نے معروف ٹاک ٹاکر جنّت مرزا کو اپنی ٹیم کی آفیشل سوشل میڈیا ایمبیسیڈر مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے۔

تفصیالات کے مطابق پشاور زلمی نے اس بات کا اعلان اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر کیا، جس کے تحت جنّت مرزا پی ایس ایل کے 10ویں سیزن کے دوران زلمی کے ڈیجیٹل اور آن لائن تشہیری مہم کا حصہ ہوں گی

یاد رہے کہ جنت مرزا پاکستان کی سب سے زیادہ فالو کی جانے والی سوشل میڈیا اسٹارز میں سے ایک ہیں۔ پشاور زلمی کی اس شراکت داری کا مقصد ٹیم کی نوجوانوں میں مقبولیت کو مزید بڑھانا اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر اپنے مداحوں کے ساتھ بہتر روابط قائم کرنا ہے۔

خیال رہے کہ پشاو زلمی نے عالمی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کو ٹیم کی برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کیا ہے۔



جدید تر اس سے پرانی