تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل سیزن 10 کی افتتاحی تقریب کا آغازآج شام 7 بجے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہو گا جس
میں معروف گلوکار پرفارمنس کا جادو جگا کر اس افتتاحی تقریب کو چار چاند لگائیں
گے۔
واضح رہے کہ سیزن کے پہلے میچ میں دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ
اور لاہور قلندرز پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گے۔
جبکہ دوسری جانب اسلام آباد میں پی ایس ایل روٹس پرٹریفک جزوی طور پر
معطل رہے گا اور 300 سے زائد اہلکار ٹریفک کو رواں رکھنے کیلئے تعینات ہوں گے۔
اس کے علاوہ مری روڈ سے سرینا اور فیض آباد آمدورفت بند رہے گی،
ایکسپریس وے، مری روڈ، فیصل ایونیو اور سری نگر ہائی وے پر سکیورٹی انتظامات سخت
ہیں جب کہ بلیو ایریا جانے والوں کیلئے ایچ ایٹ انڈرپاس کا استعمال ہوگا۔
ٹریفک پولیس نے شہریوں کو سیکٹر آئی اور ایچ کیلئے آئی جے پی روڈ سے
سروس روڈ اختیارکرنےکا مشورہ دیا ہے، اس کے علاوہ بری امام جانے والے نادرا چوک
استعمال کرنے سکتے ہیں۔