جے آئی ٹی سے دوران تحقیقات علیمہ خان کئی بار الجھ پڑیں اور غصے کا اظہار کیا

Aleema Khan. Photo: Dawn

اسلام آباد (آئی آر کے نیوز): پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی بہن علیمہ خان سوشل میڈیا پر ریاست مخالف پروپیگنڈے کے کیس میں جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) کے سامنے پیش ہوئیں۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل "جیو نیوز" نے ذرائع سے دعویٰ کیا کہ جے آئی ٹی سے دوران تحقیقات علیمہ خان کئی بار الجھ پڑیں اور غصے کا اظہار کیا۔

جے آئی ٹی نے تقریباً 6 گھنٹے علیمہ خان سے سوالات کیے اور  پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس اوران کی منیجمنٹ کے بارے میں پوچھا۔

جیو نیوز کے مطابق جے آئی ٹی نے علیمہ خان سے پوچھا جبران الیاس سے آپ کا کیا تعلق ہے؟ اس پر علیمہ خان نے کہاکہ جبران الیاس سے کبھی نہیں ملی لیکن رابطہ رہتا ہے اور وہ جبران الیاس کو ٹوئٹس بھیجتی ہیں جو وہ پوسٹ کرتا ہے۔

علیمہ خان نے کہا ان کا سیاست سے تعلق نہیں، ساری جدوجہد بھائی کیلئے کر رہی ہیں، کچھ لوگ عمران خان کا نام بیچ کر پیسہ کمانا چاہتے ہیں۔

جیو نیوز ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی نے پوچھا کہ آئی ایم ایف کے قرض کے حوالے سے کیوں بیان دیا؟ علیمہ خان نے جواب دیا یہ ہمارے پیسے ہیں تو سوال بنتا ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ علیمہ خان نے کہا عمران خان اورپارٹی کے آفیشل اکاؤنٹس کو وہ اپنی پوسٹیں بھیجتی ہیں جو وہ لگاتے ہیں۔

 

جدید تر اس سے پرانی